راجناتھ سنگھ کی مارلیس کو دوبارہ آسٹریلیا کا وزیر دفاع بننے پر مبارکباد

   

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے رچرڈ مارلیس کو دوبارہ آسٹریلیا کا وزیر دفاع مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میرے دوست رچرڈ مارلیس کو آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے طور پر ان کی دوبارہ تقرری پر مبارکباد۔ میں ان کے ساتھ ہند-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت دو طرفہ دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے قریبی تعاون کو جاری رکھنے کا متمنی ہوں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں وزیر اعظم انتھونی البانی کی پارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مسٹر مارلیس کو دوبارہ وزیر دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔