گوہاٹی : وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے چہارشنبہ کو فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے کے ہمراہ آسام کے علاقہ دینجان میں واقع فوجی مراکز کا دورہ کیا۔ یہ شمال مشرق میں سرحدی مقامات پر ان کے دو روزہ دورہ کا حصہ رہا ۔ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ راجناتھ کو مختلف اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے بریفنگ دی۔ بعدازاں انہوں نے ملک کے دورافتادہ مشرقی حصہ میں فوج کی کسی بھی آپریشن کیلئے تیاری کا جائزہ لیا۔ وزیردفاع نے وہاں تمام رتبہ کے عہدیداروں اور فوجیوں کی خدمات اور ان کی مسلسل تیاریوں کی ستائش کی۔