راجندر نگر میں سارقوں کی دہشتراہگیروں پر حملہطلائی چھننے کے واقعات

   

حیدرآباد ۔ 11جنوری ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ راجندر نگر میں سارقوں نے دہشت مچادی ، راہگیر کا راستہ روک کر اس پر حملہ کیا اور اس کے گلے سے طلائی چین کو چھین لیا گیا ۔ اس واقعہ نے راجندر نگر پولیس کی چوکسی اور جرائم پر قابو پانے کے اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات دیر گئے عطا پور کے علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد شہریوں میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتاہے کہ سنتوش نامی شخص پر حملہ کرتے ہوئے نامعلوم سارقوں نے اس کے گلے سے طلائی چین کو لوٹ لیا ۔ یہ واقعہ رات دیر گئے پیش آیا ۔ متاثرہ شخص کی جانب سے ڈائیل 100 پر پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی ۔ اطلاع کے فوری بعد پولیس نے مقام واردات پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور سارے علاقہ کے کیمرو ں کی جانچ کی جارہی ہے ۔ طلائی چین کی قیمت ڈھائی لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ راجندر نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ۔ ع