راجندر نگر میں سڑک حادثہ، طالبہ ہلاک

   


حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک طالبہ ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ عالیہ خلیل جو محمد خلیل کی بیٹی تھی اور وہ علاقہ مادھا پور میں واقع لیڈیز ہاسٹل میں مقیم تھی۔ ہفتہ کی شب وہ علاقہ آرام گھر سے اپنی سہیلی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ وہاں سے گذرنے والی ایک تیز رفتار سمنٹ کی لاری نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں عالیہ شدید زخمی ہوگئی تھی اور اسے کنچن باغ میں واقع ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس راجندر نگر نے سمنٹ کی لاری کے ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ب