راجندر نگر میں سڑک حادثہ، نوجوان ہلاک

   


حیدرآباد۔/11 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) علاقہ راجندر نگر میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک موٹر سیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ جہانگیر پاشاہ ساکن امان نگر (بی) اپنی بیوی ثمرین کے ہمراہ حیدر گوڑہ علاقہ سے این آئی پی ایم ڈیری فارم کیلئے موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ اتفاقی طور پر گاڑی حادثہ کا شکار ہونے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیا اور وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس راجندر نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ب