راجندر نگر میں قتل کے تین مجرین کو عمر قید

   

حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر میں دو سال قبل ایک شخص کا قتل کرنے والے افراد کو عدالت نے عمر قید کی سزاء سنائی ہے ۔ یاد رہے کہ پلر نمبر 139 کے قریب ستمبر 2018 میں 24 سالہ رمیش کا بے قتل کردیا گیا تھا اور قاتل سینہ ٹھوک کر قتل کرنے پر فخر م حسوس کر رہے تھے ۔ جبکہ اس وقت کئی ویڈیوز جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئے ۔ پولیس کی گاڑی اور ٹریفک کا عملہ بھی بے بسی کے عالم میں دیکھا گیا تھا ۔ مقدمہ میں حاضری کے بعد واپس ہو رہا تھا کہ رحشیانہ حملہ میں ان افراد نے جی رمیش کا قتل کردیا تھا ۔ اور عدالت نے 48 سالہ کشن گوڑ 35 سالہ لکشمی گوڑ 25 سالہ وکرم گؤڑ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ راجندر نگر پولیس نے آج چارج شیٹ داخل کی اور عدالت نے فیصلہ سنایا ۔