راجندر نگر میں پولیس کانسٹبل کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ راجندر نگر علاقہ میں ایک پولیس کانسٹبل کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ بنڈا داسو نامی پولیس کانسٹبل نے اپنے مکان میں انتہائی اقدام کرلیا۔ واسو نیشنل پولیس اکیڈیمی میں خدمات انجام دیتا تھا۔ جو شیورامپلی علاقہ کا ساکن تھا۔ واسو کی شادی 15 ماہ قبل ہوئی تھی۔ گزشتہ چند عرصہ سے واسو شراب کے نشہ کا عادی ہوگیا تھا اور اکثر پولیس کانسٹبل کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ گھریلو مسائل اور تنازعات ہی اس کانسٹبل کی خودکشی کی وجہ تصور کیا جارہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔