حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ حسن نگر میں آج صبح 20 فٹ لمبا اژدہا نظر آیا جس سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ حسن نگر میں مسجد احمد خاتون کے قریب واقع قدیم برف فیاکٹری کے قریب اژدہا کو دیکھنے کے بعد حکیم میر شکیل علی نے کافی محنت و مشقت کے بعد سانپ کو پکڑ لیا جس کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی۔ حیدرآباد میں مسلسل بارش کی وجہ سے پانی کا بہاؤ کافی بڑھ گیا ہے۔ پانی کے بہاؤ اور قریب میں میر عالم تالاب کے ہونے کی وجہ سے سانپ قریبی تالاب کے پاس پایا گیا۔ سانپ کو پکڑنے کے بعد اس کا زہر نکال دیا گیا اور جنگلاتی علاقہ میں چھوڑ دیا گیا۔ حکیم میر شکیل علی گزشتہ میں بھی کئی سانپوں کو پکڑ چکے ہیں۔ ش