راجوری میں جنگجوؤں کے مددگار گرفتار

   

Ferty9 Clinic

جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے پانچ جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے نار خاص جنگلوں میں چھپے جنگجوؤں کو مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف مصدقہ اطلاعات پر گذشتہ کئی دنوں سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اس ضمن میں راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں مزید پانچ جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے جو ان جنگجوؤں کو منطقی و دیگر ضروری امداد فراہم کر رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ جنگل میں چھپے جنگجوؤں کے ساتھ رابطے میں تھے ۔