راجوری میں فوجی کیمپ پر حملہ’3سپاہی او ر2دہشت گرد بندوق کی لڑائی میں ہلاک

,

   

ایک فوجی اہلکارنے کہاکہ ”راجوری کے پرگل میں اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے گھسنے کی کوشش کرنے والے دو دہشت گردوں کے متعلق جانکاری ملی۔چوکس دستوں کے ساتھ ان کی مدبھیڑ ہوئی“۔


جموں۔ اہلکارو ں کا کہنا ہے کہ جمعرات کے ابتدائی ساعتوں میں جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں ایک فوجی کیمپ پر ایک مشتبہ خود گروپ کے حملے کے دوران بندوق کی لڑائی میں دو دہشت گرد اور تین سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوسپاہی وہیں زخمی بھی ہوئے جن کاعلاج کیاجارہا ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے کہاکہ ”کچھ(دہشت گردوں) نے پرگال آرمی کیمپ کے حصار بندی کوعبور کرنے کی کوشش کی تھی۔

سنتری کو للکارا اور فائرینگ کا تبادلہ ہوا“۔ایک فوجی اہلکارنے کہاکہ ”راجوری کے پرگل میں اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے گھسنے کی کوشش کرنے والے دو دہشت گردوں کے متعلق جانکاری ملی۔

چوکس دستوں کے ساتھ ان کی مدبھیڑ ہوئی“۔مذکورہ اے ڈی جی پی نے کہاکہ فوجی کیمپ کی طرف زائد فوجی دستوں کو روانہ کیاگیاہے جو درہال پولیس اسٹیشن سے چھ کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔