راجہ بھیا کے والد کے خلاف ایف آئی آر درج

   

پرتاپ گڑھ (یو پی ) ۔ 11 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آزاد رکن اسمبلی راجہ بھیا (رگھوراج پرتاپ سنگھ) کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرلیا کیونکہ انہوں نے تحدیدات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محرم جلوس کی گزرگاہ پر کنڈا میں ’’بھنڈارا‘‘ منعقد کیا تھا۔ اودئے پرتاپ سنگھ کو ان کی قیامگاہ پر زیر حراست رکھا گیا ہے ۔ ان کے گھر کا نام ’’بھدری ہاؤس ‘‘ کنڈا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی کارروائی کے ذریعہ جلوس کے دوران خلل اندازی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ حالانکہ وہ گھر پر گرفتاری میں منگل کی شام تک رہیں گے ۔ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ پوجا کریں اور ایک سماجی پکوان کا ہنومان مندر میں اہتمام کریں تاکہ ایف آئی آر کی خلاف ورزی ہوجائے جو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ایماء پر درج کی گئی ہے ۔ گزشتہ سال بھی وہ گھر پر گرفتار تھے ۔ ایف آئی آر اودے پرتاپ سنگھ کے خلاف قانون تعزیرات ہند کی دفعات 153/A (دانستہ طور پر مذہبی منافرت پھیلانے اور رسوا کن کارروائیاں کرنے ) ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیونکہ ملک میں مختلف گروپ کے درمیان مذہب ، نسل ، مقام پیدائش ، مقام رہائش ، زبان وغیرہ کے درمیان نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہے ۔ قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 188 (امتناعی حکم کی خلاف ورزی اور 295-A دانستہ طور پر رسواکن کارروائیاں کرنا جن کا مقصد مذہبی جذبات بھڑکانا ہو یا دوسرے مذہب یا عقیدہ کی توہین کرنا ہو۔