راجہ سنگھ نے اسپیکر کے چیمبر میں حلف لیا

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ جنہوں نے پروٹم اسپیکر ممتاز احمد خاں کی موجودگی میں حلف لینے سے انکار کردیا تھا آج اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی کے چیمبر میں حلف لیا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ اسپیکر نے آج مجھے یہ موقع دیا اور میں ان کے چیمبر میں پہنچ کر حلف لیا ہے ۔ گوشہ محل ایم ایل اے نے 17 جنوری کو اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں حلف لینے سے انکار کیا تھا ۔۔