راجہ سنگھ کو ونستھلی پورم پولیس کی نوٹس

   

حیدرآباد۔ ونستھلی پورم پولیس نے گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف 2018 میں درج رجسٹر کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ 4 ستمبر 2018 کو بی جے پی لیڈر سوامی پریپورنندا، راجہ سنگھ اور گووند راٹھے نے پولیس کی اجازت کے بغیر حیات نگر سے ایل بی نگر تک موٹر سائیکلوں اور کار ریالی نکالی تھی۔