نئی دہلی۔ سینئر ترین الیکشن کمشنر راجیو کمار کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف نے جمعرات کوجاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ کمار کی تقرری پر15 مئی سے عمل ہوگا۔ وہ سبکدوش ہونے والے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی جگہ لیں گے ۔ چندرا کی میعاد 14 مئی کو ختم ہو رہی ہے ۔ قانون و انصاف کے مرکزی وزیر کرن رجیجو اور وزارت میں وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل نے کمار سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کمار 1984 بیاچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسر ہیں۔ انہوں نے ستمبر 2020 کو الیکشن کمیشن میں الیکشن کمشنر کا چارج سنبھالا تھا۔