کولکاتا ، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر مغربی بنگال پردیش کانگریس سومن مترا نے آج اندیشہ ظاہر کیا کہ سابق کمشنر پولیس کولکاتا راجیو کمار کو ’’قتل کیا جاسکتا ہے‘‘ تاکہ وہ ساردا چٹ فنڈ اسکام میں مبینہ طور پر ملوث بااثر لوگوں کا بھانڈا نہ پھوڑ سکیں۔ وہ سی بی آئی کے روبرو پیش ہونے سے گریز کررہے ہیں، جس پر ایجنسی انھیں شہر میں جگہ جگہ تلاش کررہی ہے۔