راجیو گاندھی ایک شفیق والد ، محب وطن اور صاحب بصیرت شخصیت: راہول گاندھی

   

* کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے اپنے والد آنجہانی راجیو گاندھی کی 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ٹوئیٹ کیا کہ ’’میرے لئے وہ ایک شفیق والد تھے جنہوں نے مجھے یہ درس دیا تھا کہ کسی سے نفرت نہ کریں، سب کو معاف کردیں اور محبت کریں‘‘۔ راہول گاندھی نے راجیو گاندھی کو ایک ایسی محب وطن اور صاحب بصیرت شخصیت قرار دیا جن کی دور اندیش پالیسیوں سے ہندوستان کی تعمیر میں مدد ملی ہے۔