راجیو گاندھی سے متعلق اشتہار کا پیسہ غریبوں پر خرچ کیا جائیگا

,

   

سابق وزیراعظم کی برسی پر قائدین کا خراج عقیدت
نئی دہلی،21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی پر جمعرات کو ان کی یاد میں دئے جانے والے اشتہار وغیرہ میں خرچ ہونے والے پیسوں کو غریبوں کی مدد میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔کانگریس نے کہ کہا ’’آج سابق وزیراعظم اور بھارت رتن آنجہانی راجیو گاندھی جی کی قربانی کے دن پرملک کے ہر شہری نے انہیں یاد کر کے خراج عقیدت پیش کیا ہے‘‘ ۔پورے ملک میں کانگریس کارکنان نے بھی اس یوم تحریک پر ہر ضرورت مند کی خدمت کا عزم لے کر اپنی ہر کوشش اس سمت میں مرکوز کرنے کا عہد کیا ہے۔ راہول گاندھی نے اپنے والد کی برسی پر انہیں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیں وسیع النظر لیڈر بتایا جنہوں نے ملک کو مضبوط بنانے میں اہم تعاون دیا ہے ۔گاندھی نے سابق وزیراعظم کو یاد کرتے ہوئے کہا‘‘ایک سچے محب وطن ،سخی اور مہربان باپ کا بیٹا ہونے پر مجھے فخر ہے۔ کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا وہ ’’ہندوستان کو تکنیکی نظریے سے مضبوط اور خوشحال بنانے کی سوچ رکھتے تھے۔ پارٹی کے دیگر قائدین و کارکنوں نے بھی انہیں زبردست خراج پیش کیا۔