راجیو گاندھی کو برسی پر خراج

   

نئی دہلی، 21مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی 34 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔مودی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں ہمارے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ کھرگے اور راہول گاندھی نے سابق وزیر اعظم کی سمادھی ویر بھومی پر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ کھرگے نے کہا کہ راجیو جی نے 21ویں صدی کے ہندوستان کی تعمیر میں منفرد کردار ادا کیا۔ ووٹنگ کی عمر کو 18 سال تک کم کرنا، پنچایتی راج کو مضبوط بنانا، ٹیلی کام اور آئی ٹی انقلاب، کمپیوٹرائزیشن پروگرام، مسلسل امن معاہدے ، خواتین کو بااختیار بنانے اور شرکت کیلئے بہت سے تبدیلی کے اقدامات کیے ۔