راجیو گوبا نئے کابینی سکریٹری

   

نئی دہلی ۔ 21اگست ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی معتمد داخلہ راجیوگوبا کو آج دو سالہ معیاد کیلئے اگلا کابینی سکریٹری مقرر کیا گیا ۔ 1982ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر ( جھارکھنڈکیڈر) راجیو گوبا ابتدائی طور پر کابینی سکریٹریٹ میں او ایس ڈی کی حیثیت سے ڈیوٹی سنبھالیں گے اور پھر ملک کے اعلیٰ عہدہ بیورو کریسی کی ذمہ داری موجودہ افسرپی کے سنہا سے حاصل کریں گے۔