نئی دہلی ،27نومبر(یواین آئی)چیئرمین وینکیانائیڈونے راجیہ سبھا میں ارکان سے وقت پر ایوان میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی خاص رکن کے لیے یہ بات نہیں کہی ہے ۔مسٹر نائیڈو نے صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ضروری کاغذات ایوان میں پیش کیے جانے کے بعد بھی کچھ ارکان کے ایوان میں داخل ہونے پر یہ صلاح دی ۔انھوں نے کہاکہ ضرورت پڑنے پر ارکان گیلری میں جاکر آپس میں بات کرسکتے ہیں اور پھر ایوان میں آسکتے ہیں ۔وقفہ صفر شروع کرتے ہی بھارتیہ جنتاپارٹی کے وجے گوئل ضابطہ کاسوال اٹھاتے ہوئے کچھ بولنے لگے ۔انکے ساتھ بی جے پی کے کچھ اور ارکان زورزور سے بولنے لگے ۔اس کی مخالفت میں کانگریس کے بھی کچھ ارکان بولنے لگے جس پر مسٹر نائیڈو نے کہاکہ کوئی رکن بغیر چیئرمین کی اجازت کے نہیں بول سکتا۔انھیں نے مسٹر گوئل کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ حزب اقتدار ہویا اپوزیشن کے ارکان سبھی کو چیئرمین کے حکم پر ہی بولنا ہوگا۔