نئی دہلی ۔ 7 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جلیان والاباغ قومی یادگار (ترمیمی) بل کی منظوری ملتوی کردی گئی ہے ۔ اس کے تحت صدر کانگریس کو بحیثیت ٹرسٹی ہٹادیا جانے والا تھا ۔ راجیہ سبھا میں آج یہ بل منظور نہیں ہوسکا کیونکہ اس قانون سازی کے بارے میں وسیع تر اتفاق رائے حاصل نہیں ہوا ۔ ایوان بالا کے ارکان نے بغیر مباحث کے اس مسودے قانون کو منظور کرنے سے انکار کردیا ، حالانکہ جلیان والا باغ قتل عام کی صدی تقاریب جاریہ سال منائی جانے والی تھی جو سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ۔