راجیہ سبھا میں سون بھدرا تشدد ،کرناٹک اور ہجومی قتل پر زبردست ہنگامہ

   

نئی دہلی 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کی کارروائیاں دوشنبہ کو دوپہر کے کھانے کے وقفہ سے قبل حزب مخالف کے ارکان کے کرناٹک کے سیاسی حالات اور سون بھدرا میں تشدد کے واقعات پر شوروغل مچانے پر بالکل ٹھپ ہوگئیں۔ ایوان بالا کے اپوزیشن کے ارکان اجلاس کی شروعات کے ساتھ ہی کرناٹک، بہار میں ہجومی قتل اور دلت مسائل اور سون بھدرا کے واقعہ پر زبردست گڑبڑ کرنے لگے۔ اس میں کانگریس، سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، آر جے ڈی اور اے اے پی کے ارکان بھی شامل تھے۔