راجیہ سبھا میں وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں بولے غلام نبی آزاد،ملک کے لئے جوان اور کسان دونوں ہیں اہم، زرعی قانون کو واپس لے حکومت

,

   

یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران دہلی کے لال قلعے میں ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے لیکن “بے گناہ کسانوں کو نشانہ نہیں بنایا” جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقار کا سوال پیدا کیے بغیر نئے زرعی قوانین کو واپس لے۔ آزاد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو خود ان قوانین کو واپس لینے کا اعلان کرنا چاہئے۔ اس وقت ، وزیر اعظم ایوان میں موجود تھے۔ آزاد نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی حیثیت کو واپس کیا جانا چاہئے اور اسمبلی انتخابات ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی پہلی حالت میں ہی وہاں ترقی ہوسکتی ہے۔