راجیہ سبھا کیلئے ارپیتا گھوش اور دیگر 3 امیدواروں کا اعلان:ممتا بنرجی

,

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممتابنرجی زیرقیادت ترنمول کانگریس نے آنے والے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے 4 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ ان میں ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری سبرتابخشی ، تھیٹر کی شخصیت ارپیتا گھوش ، سابق مرکزی وزیر دنیش ترویدی اور معصوم نور شامل ہیں ۔ ممتابنرجی نے کہا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پارٹی نے راجیہ سبھا کیلئے 4 امیدواروں کو منتخب کیا ہے ۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھوںگی ۔ مجھے فخر ہے کہ راجیہ سبھا کیلئے نامزد 4 امیدواروں میں سے دو خواتین ہیں ۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر میں خواتین کو مزید اختیارات دینے کی حمایت کرتی ہوں ۔