ممبئی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی سربراہ شردپوار نے 26 مارچ کو مہاراشٹرا میں ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سابق مرکزی وزیر نے ودھان بھون کامپلکس میں پارٹی قائدین کی موجودگی میں اپنی نامزدگی داخل کی۔ این سی پی لیڈر و سابق وزیر فوزیہ خاں جمعرات کو اپنا پرچہ داخل کریں گے۔