کولکتہ ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے چار ارکان اور سی پی آئی (ایم) کے نامزد کردہ امیدوار کو راجیہ سبھا کی پانچ نشستوں کیلئے بلا مقابلہ منتحب کرلیا گیا ۔ متعلقہ عہدیداروں کے مطابق ترنمول کانگریس امیدوار ارپیتا گھوش، دینیش ترویدی ، سبراتابخشی اور موسم نور کے علاوہ سی پی آئی (ایم) کے بکش رنجن بھٹاچاریہ جنہیں کانگریس کی تائید حاصل تھی ، کو کاغذات کی نامزدگی داخل کرنے سہ پہر 3 بجے تک مدت ختم ہونے کے بعد بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا ۔ ان نشستوں پر انتخابات کروانا ناگزیر ہوگیا تھا کیونکہ آئندہ ماہ یہ نشستیں مخلوعہ ہوجائیں گی ۔
