راجیہ سبھا کی 11نشستوں پر 9نومبر کو الیکشن

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کی 11 سیٹوں کیلئے نو نومبر کو دو سالہ الیکشن ہوں گے ۔ راجیہ سبھا اراکین ہردیپ سنگھ پوری، رام گوپال یادو، راج ببر، پی ایل پنیا، ارون سنگھ، چندرپال سنگھ یادو، روی پرکاش ورما، ویر سنگھ، راجا رام، جاوید علی خان اور نیرج شیکھر کی مدت کار 25 نومبر کو ختم ہورہی ہے ۔ ان میں ایک کا انتخاب اترکھنڈ اور 10 اراکین کا یو پی سے ہوا تھا۔