راجیہ سبھا کے 19 جون کو چناؤ

   

نئی دہلی ۔ 2 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کی 18 نشستوں کیلئے چناؤ جو عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب موخر کئے گئے ، 19 جون کو منعقد کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے یہ اعلان کیا۔ ان 18 نشستوں میں سے آندھراپردیش اور گجرات کی 4 ، 4 سیٹیں ہیں، جھارکھنڈ کی 2 ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کی 3 ، 3نشستیں نیز منی پور اور میگھالیہ کی ایک ایک نشست ہیں۔کمیشن کے بیان میں بتایا گیا کہ ووٹوں کی گنتی 19 جون کو ہی شام میں منعقد کی جائے گی ۔ راجیہ سبھا میں موجودہ طور پر برسر اقتدار این ڈی اے اقلیت میں ہے۔