راج بھون میں حیدرآباد لبریشن ڈے تقاریب طلبہ کیلئے تقریری مقابلوں کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔15 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن نے 17 ستمبر کو یوم انضمام حیدرآباد کو حیدرآباد لبریشن ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ۔ گورنر نے اس موقع پر یونیورسٹی طلبہ کیلئے تقریری مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ مقابلے 17 ستمبر کو 2 بجے دن راج بھون میں ہونگے ۔ مقابلہ کیلئے جو عنوان دیا گیا، وہ حیدرآباد لبریشن موومنٹ ، جدوجہد اور قربانیاں ہے۔ گورنر کے بیان کے مطابق تقریری مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو حیدرآباد کی آزادی کی تاریخ اور قربانیوں سے واقف کرانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی طلبہ کی تقریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے یہ مقابلے ہونگے ۔ تلنگانہ کی تمام یونیورسٹیز کے طلبہ مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ تقاریر تلگو و انگریزی میں کی جائینگی۔ گورنر نے تین انعامات کے علاوہ 10 ترغیبی انعامات کا اعلان کیا ہے ۔ مقابلہ کا پہلا انعام 12500 روپئے رہے گا جبکہ دوسرا انعام 7,500 اور تیسرا انعام 5000 روپئے نقد رہے گا۔ 2500 کے 10 ترغیبی انعامات دیئے جائینگے۔ خواہشمند طلبہ 16 ستمبر شام 5.00 بجے تک راج بھون میں نام درج کراسکتے ہیں۔ر