راج بھون میں ’ مدر ڈے ‘ تقاریبملازمین اور عہدیداروں کی ماؤں کو گورنر نے تہنیت پیش کی

   

حیدرآباد۔/14 مئی، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹرٹی سوندرا راجن نے آج ’مدرڈے ‘ تقاریب میں حصہ لیا۔ راج بھون پریوار سے تعلق رکھنے والے افراد کی 70 سال سے زائد عمر کی ماؤں اور دیگر خواتین سے ملاقات کرتے ہوئے’ مدرڈے ‘ کی مبارکباد پیش کی۔ عالمی ’ مدرڈے ‘ کے موقع پر پہلی مرتبہ ماں بننے والی خواتین کو بھی گورنر نے تہنیت پیش کی۔ راج بھون میں متاثر کن تقریب منعقد کی گئی جس میں ماں کے احترام اور ماں کی ممتا کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔ راج بھون کے عہدیداروں اور ملازمین نے اپنی ماں کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی اور ضعیف خواتین نے گورنر کو دعائیں دیں۔ر