عوامی خدمات پر کچھ لوگوں کو اعتراض ، بے خوف کام جاری رکھنے ڈاکٹر سوندرا راجن کا عزم
حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے کہا کہ وہ عام زندگی بسر کرتی ہیں ۔ راج بھون میں ان کے جو بھی اخراجات ہیں وہ ماہانہ ادا کرتی ہیں ۔ بحیثیت گورنر تلنگانہ تین سال کی تکمیل پر اپنی خدمات اور تجربات اور انہیں پیش آئے مسائل پر تحریر کردہ کتاب ’ ری ڈسکورنگ سیلف ان سیلفلیس سرویس‘ کی چینائی میں گورنر نے خود رونمائی کی اور پہلی کاپی سینئر صحافیوں نکرن گوپال ، کرشنن اور دیگر کو پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بحیثیت گورنر خصوصی ہیلی کاپٹر اور خصوصی طیارہ کی خدمات سے استفادہ کے اختیارات ہیں ۔ لیکن انہوں نے کبھی اس کو استعمال نہیں کیا اور نہ وہ تلنگانہ میں کوئی سیاست کر رہی ہیں ۔ وہ صرف دستوری فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے چند لوگوں کی جانب سے ان کے کام میں مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا ۔ گورنر نے کہا کہ وہ لاکھ رکاوٹوں کے باوجود جو کرنا چاہتی ہیں کرتی رہیں گی ۔ ان کیلئے عوام کی فلاح و بہبود اہم ہے ۔ انہوں نے بھدراچلم کے ایک واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خاطر کسی بھی حد تک جانے تیار ہے ۔ سیلاب کے دوران وہ عوام سے ملاقات کیلئے بھدراچلم کے دورہ پر جارہی تھی ۔ میڈیا سے اطلاعات ملنے کے بعد تب تک بنگلہ میں آرام کرنے والے چیف منسٹر عجلت پسندی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے روانہ ہوگئے ۔ ن