راج دیپ سر دیسائی پر عتاب، پروگرام بند

,

   

ٹریکٹر ریالی پر رپورٹ اور اینکرنگ کیخلاف انڈیا ٹوڈے کی کارروائی
نئی دہلی : ہندوستان کے مسابقتی نیوز ٹیلیویژن صنعت نے پہلی مرتبہ رپورٹرس اور اینکرس واقعات کو توڑموڑ کر پیش کرنے اور بڑھاچڑھا کر بتانے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ غیردرست اور مسخ شدہ رپورٹنگ کی جارہی ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے اپنے سینئر اینکر اور کنسلٹنگ ایڈیٹر راج دیپ سردیسائی کے پروگرام کو دو ہفتے کیلئے بند کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے پروگرام میں 26 جنوری کی ٹریکٹر ریالی کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے فائرنگ اور ایک کسان کی ہلاکت کی خبر نشر کی تھی اور اس پر ٹوئیٹ پر کیا تھا۔ چینل نے راج دیپ سردیسائی کی ایک ماہ کی تنخواہ بھی کاٹ دی ہے۔ اس کارروائی پر راج دیپ سردیسائی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔