راج گوپال ریڈی پر منوگوڑ کے رائے دہندوں کی برہمی

   


الیکشن کے بعد پھر ووٹ حاصل کرنے پہنچنے کا الزام
حیدرآباد ۔14 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) منوگوڑ اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کو کئی مقامات پر عوامی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ راج گوپال ریڈی جو کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں، ضمنی چناؤ میں بی جے پی امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مہم کے دوران کئی دیہاتوں میں عوام نے راج گوپال ریڈی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ عوام کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ایک مرتبہ بھی دیہاتوں کا دورہ نہیں کیا اور اب دوبارہ امیدوار بن کر ووٹ مانگنے پہنچ گئے۔ چوٹ اپل منڈل کے اللہ پور گاؤں کے رائے دہندوں نے راج گوپال ریڈی کو دورہ سے روک دیا۔ گاؤں والوں نے علاقہ کی ترقی کے بجائے حکومت کے کنٹراکٹس حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ۔ منوگوڑ منڈل کے سولی پورم گاؤں میں عوام نے راج گوپال ریڈی کو مہم سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ راج گوپال ریڈی نے گاؤں کے لئے اپنے ذاتی خرچ سے برج کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک یہ مسئلہ برقرار ہے۔ عوامی برہمی کو دیکھتے ہوئے راج گوپال ریڈی کو مہم کے بغیر ہی واپس ہونا پڑا۔ ر