راحت پیاکیج سے دیہی علاقوں میں روزگار میں اضافہ ہوگا: اسوچم

   

نئی دہلی، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس (ایسوچیم) نے حکومت کے راحت پیاکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہندوستانی معشیت میں تیزی سے ترقی ہوگی۔ایسوچیم کے سکریٹری جنرل دیپک سود نے اتوار کو یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے راحت پیاکیج سے کووڈ۔ 19 کے بعد صورت حال کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ چھوٹی صنعتوں کو دی گئی راحت سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور کاروباریوں کو تجارت کرنے میں سہولت ہوگی۔ حکومت کے درمیانی اورطویل مدتی طریقہ کار سے معیشت میں تیزی آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ چیلنج وقت پر کاروباری یقینی کو بحال کرنے کی سمت میں کام کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ منریگا میں چالیس ہزار کروڑ روپے کے ایڈیشنل الاٹمنٹ دیہی ہندوستان میں روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گا اور طلب میں اضافہ کرے گا۔ اس کے علاوہ مویشی پروری اور ماہی پروری اور زراعت سے جڑے دیگر شعبوں کو دی گئی راحت سے بھی دیہی معیشت کو تقویت ملے گی۔