رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی: معروف فلم آرٹسٹ شیکھر سمن اور کانگریس کی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر رادھیکا کھیڑا آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے ۔ بی جے پی کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے ، بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج انل بلونی اور شریک انچارج سنجے میوکھ کی موجودگی میں شیکھر سمن اور رادھیکا کھیڑا نے رسمی طور پر بی جے پی کی رکنیت لی۔ تاوڑے نے رکنیت کی پرچیوں اور گلدستوں کے ساتھ دونوں شخصیات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ بی جے پی کا کنبہ ہر روز خوشحال ہو رہا ہے ، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقی یافتہ ہندوستان کی مہم سے متاثر ہے ۔ سمن اور کھیڑا بھی اس مہم میں اپنا رول ادا کرنے کیلئے بے چین ہیں۔
بی جے پی میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شیکھر سمن اور رادھیکا کھیڑا نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے ۔