راشد خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیاہے جس میں وہ ویلیمسن اور وارنر کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں او رلکھا کہ”دو بڑے کھلاڑی آج ہمارے ساتھ روزہ ہیں“
حیدرآباد۔ انڈین پریمیر لیگ(ائی پی ایل)2021میں حالانکہ سن رائزرس حیدرآباد(ایس آر ایچ) کی خراب شروعات کے باوجود کھلاڑیوں کے درمیان کے تال میل پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔
مقدس ماہ رمضان میں ایس آر ایچ کے کپتان ڈویڈ وارنر اور بلے باز کین ویلیمسن اپنے افغانستان کے ساتھی راشد خان‘ محمد بنی او رمجیب الرحمن کے ساتھ روزہ رکھتے ہوئے اس بات کو ثابت کررہے ہیں کہ ائی پی ایل مختلف ثقافت اور روایت کا ایک بڑا مراکز ہے۔
راشد خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیاہے جس میں وہ ویلیمسن اور وارنر کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں او رلکھا کہ”دو بڑے کھلاڑی آج ہمارے ساتھ روزہ ہیں“۔
اس ویڈیو میں راشد خان دو بلے بازوں سے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا استفسار کررہے ہیں۔وارنر نے کہاکہ ”اچھا‘ مگر میں بہت بھوکا او رپیاسا ہوگیا ہوں‘ میرا منھ سوکھ گیا ہے“۔
راشد خان اپنے فون کا کیمرہ ویلیمسن کی طرف موڑتے ہیں اور وہی سال ان سے بھی پوچھتے ہیں جس کے جواب میں و ہ کہتے ہیں ”بہت اچھا‘ شکریہ“اور انگوٹھا دیکھا تے ہیں
کرکٹ کے کھیل میں ایس آر ایچ پوائنٹس کے ٹیبل پر 8ویں ٹیم ہیں اس نے اپنے تین میں سے دو میاچوں میں شکست کھائی ہے۔
کین ویلیمسن ائی پی ایل کے 14ویں ایڈیشن میں ابھی تک میدان پر نہیں اترے ہیںراشد خان کے ساتھ ایس آر ایچ کے ڈویڈ وارنراو رکین ویلیمسن رمضان کے روزہ رکھ رہے ہیں