راشن کارڈس کی اجرائی جاری رہے گی : اے سرینواس

   

کتھلاپور۔20جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ وہپ آدی سرینیواس نے ویملواڈا ٹائون میں نئے راشن کارڈ تقسیم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ راشن کارڈ کی اجرائی ایک مسلسل عمل ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا ۔اس موقع پر ضلع کلکٹر سندیپ کمار بھی موجود تھے ۔آدی سرینواس نے خطاب میں کہا کے وہ ایسے لیڈر نہیں جو صرف الیکشن کے وقت سامنے آئیں یا ویملواڑہ چھوڑ کر دوسرے مقام سکونت اختیار کر یں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ عوامی حلقوں میں موجود رہے ہیں اور ان کی سیاست و خدمت کا مرکز ویملواڑہ ہے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کے کچھ لیدر الیکشن کے وقت نمودار ہو کر عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے،میں روزانہ عوام کے درمیان ہوں میری سیاست شفاف ہے اور میں ہر ضرورت مند کی مدد کے لئے موجود ہوں۔