راشن کیلئے لائن میں کھڑی خاتون فوت

   

بدایوں 18اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کنورگاؤں علاقے میں مفت میں راشن کیلئے قطار میں کھڑی ایک خاتون غش کھا کر گر نے سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے ہفتہ کوبتایا کہ سلارپور بلاک واقع پرہلاد پور گاؤں باشندہ میکو علی کی بیوی شمیمہ بانو(35) جمعہ کی دوپہر اپنے گاؤں سے چل کر کوٹیدار کی دوکان گئی تھیں۔ معاشی طور پر کمزور خاتون راشن لینے کیلئے تین گھنٹے لائن میں کھڑی رہی۔ اس درمیان وہ غش کھا کر زمین پر گر گئی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کمار پرشانت نے بتایا کہ سلارپور بلاک علاقے میں راشن کیلئے لائن میں لگی خاتون کی موت کی خبر ملی ہے۔ ضلع فوڈ سپلائی آفیسر کو فوراً موقع پر بھیجا گیا تھا۔ موت کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہیں لیکن حرکت قلب بند ہونے سے موت کے شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے ۔رپورٹ آنے کے بعد کنبے کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔