راشن کے چاول کی بلیک مارکٹنگ ‘ ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد /4 جون (سیاست نیوز) عوام نظام تقسیم کے تحت فراہم کئے جانے والے چاول کو غیرقانونی حاصل کرنے اور فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ شیخ شفیع ساکن کالا پتھر نے عوام نظام تقسیم کے چاول بھاری مقدار میں حاصل کرکے بلیک مارکٹنگ کیلئے دوسری ریاست کو منتقل کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 6 کنٹل چاول اور ایک آٹو کو بھی ضبط کرلیا ۔