نئی دہلی : حکومت ہند کی خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت ہرسال باوقار پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آربی پی) کا انعقاد کرتی ہے ۔یہ باوقارایوارڈ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل بچوں کی کامیابیوں کے اعتراف میں دیئے جاتے ہیں ۔ جنھوں نے بہادری وشجاعت ، کھیل کود ، سماجی خدمت ، سائنس وٹیکنالوجی ، ماحولیات ، آرٹ وثقافت اورجدت طرازی کے شعبوں میں غیرمعمولی کارکردگی مظاہرہ کیاہے اورجو قومی سطح پر اعزاز سے نوازے جانے کے حقدارہیں ۔ یہ ایوارڈس، صدرجمہوریہ ، نئی دہلی میں ہرسال جنوری میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب /پروگرام میں عطاکرتے ہیں ۔ یہ ایوارڈس ایک لاکھ روپے کے نقد انعام ، ایک تمغہ اورایک سند پرمشتمل ہیں ۔کوئی بھی بچہ ، جو ہندوستانی شہری ہے اور ہندوستان میں مقیم ہے ، اورجس کی عمر18سال سے زیادہ نہیں ہے وہ اس ایوارڈ کے لئے درخواست دے سکتاہے ۔پی ایم آربی پی کے لئے یہ درخواستیں / نامزدگیاں، https://awards.gov.in. پر31جولائی 2023 تک صرف آن لائن طریقہ کارکے ذریعہ ہی وصول کی جائیں گی۔آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جولائی 2023ہے ۔