راشٹر پتی نیلائم عوام کے لیے کھول دیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : راشٹر پتی نیلائم ، بولارم جمعرات کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ اس کو کھولنے کے پہلے دن اسے دیکھنے کے لیے آنے والوں کو صدارتی بگی کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا ۔ راشٹر پتی نیلائم اسٹاف کے مطابق کی اسکولس میں امتحانات ہونے کی پہلے دن اسے دیکھنے کے لیے چند لوگ ہی آئے ۔ ویک ینڈس میں زیادہ ہجوم ہوگا ۔ ہمارے آن لائن بکنگ سائٹ پر تمام سلاٹس بک ہوگئے ہیں ۔ بالخصوص اتوار کے لیے ۔ اب راشٹر پتی نیلائم سال تمام ہفتہ میں چھ دن ( سوائے پیر اور سرکاری تعطیلات کے ) صبح 10 تا 5 بجے شام کھلا رہے گا ۔ وزیٹرس visit.rashtrapatibhavan.gov.in پر ان کے سلاٹ کو آن لائن بک کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے برائے نام رجسٹریشن چارجس ہندوستانیوں کے لیے فی کس 50 روپئے اور فارینرس کے لیے 250 روپئے ہوں گے ۔۔