راشٹر پتی نیلائم میں پھولوں اور باغبانی کے میلے ’ ادیان اُتسو ‘

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : راشٹر پتی نیلائم ، بولارم ، سکندرآباد 29 دسمبر 2024 سے 15 روزہ پھولوں اور باغبانی کے میلے ’ ادیان اتسو ‘ کی میزبانی کرے گا ۔ یہ میلہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اگریکلچرل ایکسٹینشن مینجمنٹ ( ایم اے این اے جی ای ) حیدرآباد اور انڈین کونسل آف اگریکلچرل ریسرچ کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ ادیان اتسو کا مقصد قدرت کا جشن منانا ، ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کو فروغ دینا اور عوامی شراکت کے ذریعے ان مقاصد کو حاصل کرنا ہے ۔ زائرین موضوعاتی اسٹالرز دیکھ کر اور ورکشاپس میں شرکت کر کے زراعت اور باغبانی میں ہونے والی اختراعات اور تکنیکی ترقی سے آگاہ ہوسکتے ہیں ۔ آج ، 18 دسمبر 2024 کو ، صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ادیان اتسو کے افتتاح کی تیاریوں اور زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے راشٹر پتی نیلائم کے وزیٹر فیسی لیٹیشن سنٹر میں مٹی کیفے کے ایک ریستوران اور ایک تحائف کی دکان کا افتتاح کیا ۔ صدر جمہوریہ نے کیمپس میں موجود کمپوسٹ یونٹ کا بھی دورہ کیا اور کھاد بنانے کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کھاد بنانے کے یہ یونٹ باغ کے فضلے سے نامیاتی کھاد تیار کر کے ایک مثال قائم کرے گا ۔ صدر جمہوریہ کے مذکورہ مقام پر عارضی قیام کے علاوہ ، راشٹر پتی نیلائم عوام کے لیے سال بھر کھلا رہتا ہے ۔ زائرین اپنی بکنگ آن لائن درج ذیل ویب سائٹ rashtrapatibhavan.gov.in پر کرسکتے ہیں ۔۔