راشی کھنہ نے بالی ووڈ کریئر کا آغاز کردیا

   

ممبئی۔ اداکارہ راشی کھنہ جو فلم یودھا سے بالی ووڈ میں اپنے بڑے کیریئرکا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے اور اپنے پہلے دن ہی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ آنے والی ایکشن فلم میں راشی مرکزی کردار ادار کررہی ہیں۔یاد رہے کہ راشی کھنہ تلگو ،ٹامل اور ملیالم کی کامیاب اداکارہ ہیں۔