رافیل پر بی جے پی سے کانگریس کا مطالبہ مسترد

   

سپریم کورٹ اطمینان کا اظہار کرچکا ہے ، لوک سبھا میں جیٹلی کا بیان
نئی دہلی ۔ 2جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے رافیل جٹ معاملت میں مبینہ اسکام کی تحقیقات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ( جے پی سی ) کے قیام سے متعلق لوک سبھا میں اپوزیشن کے مطالبہ کو آج مسترد کردیا ۔ اس معاملت میں بدعنوانیوں کے بارے میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے الزام کی مذزت کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی اس مسئلہ پر اطمینان کا اظہار کرچکا ہے ۔ چنانچہ اب جے پی سی تشکیل دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ کانگریس کے ارکان نے اپنے احتجاج کے ایک حصہ کے طور پر جیٹلی کی تقریر کے دوران رکاوٹ پیدا کی ۔ چند ارکان کو کاغذ کے بیانر بناکر پھینکتے ہوئے دیکھا گیا ۔ جس پر اسپیکر نے سرزنس کی ۔ اس حرکت پر برہم اسپیکر سمترا مہاجن نے ان ارکان سے دریافت کیا کہ ’’ آپ اب بھی بچے ہی ہیں ‘‘ ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ کانگریس ارکان غالباً ’’ یورو فائیٹر II کی یاد میں کاغذی جہاز پھینک رہے ہیں ۔ یہ طیارے بھی رافیل کے ساتھ معاملت کی دوڑ میں شامل ہے ۔