راماگنڈم میں 1600 میگاواٹ برقی کی جلد تیاری : چیف جنرل مینیجر

   

پیداپلی ۔ تلنگانہ کے سوپر تھرمل پاور پراجیکٹ کے تحت 800 میگاواٹ کی دو یونٹیں جو نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن راما گنڈم نے شروع کی ہیں انہیں 2021-22 میں کارکرد بنادیا جائیگا ۔ این ٹی پی سی کے چیف جنرل مینیجر سنیل کمار نے کہا کہ پراجیکٹ ورک پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے اور کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی رکاوٹوں کو دور کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں تیار ہونے والی برقی کے 85 فیصد حصہ کو تلنگانہ میں استعمال کیا جائیگا ۔ 1600 میگاواٹ کی دو یونٹوں کو 2021-22 میں کارکرد بنادیا جائیگا ۔