گوداوری کھنی۔/28 جولائی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم و گوداوری کھنی میں اور اس کے اطراف و اکناف میں تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ دن اور رات میں وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہوچکا ہے اور عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور کاروبار بھی متاثر رہے اور لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس بارش سے کسانوں نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔ گوداوری ندی کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے ابھی تک کی بارش 76 ملی میٹر ریکارڈ کیا گئی ہے۔
