راما گنڈم میں800 میگاواٹ کا نیا پاور پلانٹ قائم ہوگا

   

موجودہ پلانٹ بند کردیا جائیگا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا دورہ
حیدرآباد 31 اگسٹ ( سیاست نیوز ) راما گنڈم تھرمل پاور پلانٹ کو بہت جلد 800 میگاواٹ کے ایک نئے تھرمل پاور پلانٹ سے تبدیل کردیا جائیگا ۔ منصوبہ کے مطابق ڈپٹی چیف منسٹر ملوبٹی وکرامارکا نے آج ریاستی وزراء ڈی سریدھر بابو اور پونم پربھاکر کے ہمراہ پلانٹ کا دورہ کیا اور مختلف یونٹس کا مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے انجینئرس اور پاور پلانٹ کے دوسرے عملہ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا ۔ راماگنڈم کے موجودہ 62.50 میگاواٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کا قیام 1971 میں عمل میں آیا تھا ۔ تلنگانہ پاور جنریشن کارپوریشن لمیٹیڈ اس پلانٹ کی نگہداشت کر رہا تھ ۔ تاہم تمام چھوٹے پاور یونٹس کو بند کرنے قومی سطح کی پالیسی کے تحت سنٹرل الیکٹریسٹی اتھاریٹی نے قبل ازیں راماگنڈم یونٹ کو بند کرنے ہدایت جاری کی تھی ۔