رامو کی فلم ’’لکشیمزین ٹی آر‘‘ ہوئی تنازعہ کا شکار

   

این ٹی آر کی زندگی پر مبنی فلم ’’لکشیمزین ٹی آر‘‘ جس کے ڈائرکٹر رام گوپال ورما ہے کہ گیت ’’دگادگا‘‘ کو ہٹانے کے احکام سنسر بورڈ کو دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کی ایک عدالت میں پیٹھا پورم کے شخص ورمانے درخواست داخل کی ہے۔ عدالت نے مرکزی وریاستی سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سنوائی کو تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردیا۔ عدالت میں ججس مسٹر مورتی اور ٹی بی این رادھا کرشنن اور اے راج شیکھر نے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ۔ اس گیت کو سوشل میڈیا اور یوٹیوب سے بھی ہٹانے کی مانگ کرنے اور اس سے متعلق معلومات عدالت میں پیش کرنے کے احکام دیئے۔