رام رحیم کی ایکبار پھر پیرول پر رہائی

   

چنڈی گڑھ: سادھوی جنسی استحصال اور صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے مقدمے میں 20 سال قید کی سزا کا سامنا کررہے سرسہ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گروگرمیت سنگھ رام رحیم کو چہارشنبہ کے روز 21 دن کی عارضی رہائی پر روہتک کی سناریہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ ہریانہ حکومت نے پچھلے سات سال میں 14ویں بار ڈیرہ سربراہ کا پیرول/فَرلو منظور کیا ہے ، جن میں سے زیادہ تر کسی نہ کسی الیکشن کے قریب دیئے گئے ہیں۔ پچھلی بار دہلی اسمبلی انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے رام رحیم کو 30 دن کے پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔ اس سے پہلے پچھلے سال لوک سبھا انتخابات، ہریانہ اسمبلی انتخابات کے مواقع پر بھی رام رحیم کو پیرول/فَرلو پر جیل سے رہائی دی گئی تھی۔