رام رحیم کی ساتھی ہنی پریت کو فسادات کیس میں ضمانت حاصل اور رہائی

,

   

امبالا ۔6 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیرہ سچا سودا کے صدر گرمیت رام رحیم سنگھ کی دست راز اور متنبہ دختر ہنی پریت کو امبالا سنٹرل جیل سے آج رہا کردیا گیا ۔ 2017ء میں پنچ کولا میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں انہیں سزا دی گئی تھی ۔ عصمت ریزی کے کیس میں رام رحیم کو جیل کی سزا ہونے کے بعد تشدد بھڑک اُٹھا تھا ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ہنی پریت کو ضمانت پر رہا کیا گیا ۔ ان کے خلاف عدالت نے غداری کے الزامات بھی خارج کردیئے ۔